Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلی سندھ نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر اجلاس طلب کرلیا

CM Sindh Murad Ali Shah Meeting Escape Prisoners Malir Jail
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ملیر جیل ٹوڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی ہاوس اہم اجلاس ہوگا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی جیل و دیگر شرکت کرینگے، چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس سیکریٹری داخلہ کو بھی شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں جیل توڑنے کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا، جیل کی سکیورٹی کی معاملے پر نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ ملیر جیل کے واقع پر تشویش ہے اس پر تحقیقات چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کے بعد قیدیوں کو نکالا گیا، ملیر جیل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا یہ غلط فیصلہ لیا گیا زمہ داروں کو سزا ملے گی ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے تھا ایک قیدی ہلاک بھی ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزیس کہا کہ فرار ہونے والے قیدیوں سے کہتا ہوں کہ وہ سرنڈر کر دیں نہیں تو اے ٹی سی کے مقددمات کو سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement