Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار، رپورٹ

Islamabad Police Arrested TikToker Sana Yousuf Killer

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج

دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ثناء یوسف کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button