اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ثناء یوسف کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:کراچی کے ڈیفنس تھانے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغواء کا مقدمہ درج
مقدمے کے متن کے مطابق ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ثناء یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔