Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھر سے 5 ماہ میں ملیریا کے 48 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Sindh Health Department Concern Malaria Cases Karachi Sindh

سندھ کے محکمۂ صحت کی جانب سے سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے یکم جون تک سندھ میں ملیریا کے 48 ہزار 958 کیس سامنے آئے، جنوری سے یکم جون تک کراچی سے ملیریا کے 395 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 151 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح کراچی جنوبی سے 130، ضلع غربی سے ملیریا کے 59 کیسز سامنے آئے، ضلع کورنگی سے39، ضلع شرقی سے 12 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، جنوری سے جون تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 17ہزار 999 کیسز، سکھر ڈویژن سے ملیریا کے 4 ہزار 245 کیسز جبکہ لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 17 ہزار 30 کیس سامنے آئے ہیں۔ سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 3 ہزار 386 کیس سامنے آئے، شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 5 ہزار 903 کیس رپورٹ ہوئے۔

سندھ بھر میں اب تک دماغی ملیریا کے بھی 3 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، دماغی ملیریا کے تینوں مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا دیا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھردانی کا استعمال کریں، گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیوں، کولر، گملوں اور ٹائرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں، بخار کی صورت میں فوری ٹیسٹ کروائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button