Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کے میچز کہاں ہوں گے؟

ICC Women's Cricket Mega Event Announced
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا۔ ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلورو، اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور کولمبو میں ہوں گے، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا جبکہ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پاکستانی ٹیم کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر میچ کولمبو میں ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement