Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بنیان مرصوص کانفرنس، علماء کرام کا پاک افواج کو خراج تحسین

Polo Ground Karachi Operation Bunyaan al Marsoos Conference
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں پولو گراؤنڈ جناح باغ میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر شیخ حسن حسیب الرحمٰن نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی فوج کے جوانوں کو جن کی جرات اور بہادری سے کیے گئے اقدام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پر کفر غالب آگیا، وہاں پر مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن ہمارے سپہ سالار کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری امت مسلمہ نے شکر ادا کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی اخبار نے آپریشن بُنیان مَرصوص کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا

شیخ حسن حسیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کی طرح رات میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ ہم اللّٰہ کی خاطر لڑنے والے ہیں، ہم کسی کی طاقت اور معیشت دیکھ کر گھبرانے والے نہیں، جہاں اللّٰہ کی طاقت ہو وہاں سندور کی طاقت نہیں چلے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ ہم رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن میں دنیا کے سامنے حملہ کریں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement