Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
July 5, 2025 - 05:59:26 PM

کراچی میں آج درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

Karachi Weather Updates

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، آج درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں بھی سمندری ہوائیں بحال رہیں گی جبکہ جنوب مغربی سمت سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ماہ جون بھی شدید گرم رہے گا اور جون کے مہینے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button