Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قانونی پیچیدگیوں کا خوف بے بنیاد ہے، زخمیوں کی مدد کریں، آئی جی سندھ کی اپیل

IG Sindh

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے زخمیوں کی بروقت مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جاتا تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں زخمی کی مدد کرنا ہر شہری کا اخلاقی، قانونی اور مذہبی فریضہ ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق خون کا ضیاع، مہلک زخم اور غیر ضروری تاخیر متاثرہ شہری کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کا خوف بے بنیاد ہے، اور کسی زخمی کی مدد سے انکار انسانیت کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں؛کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، اور یہ عمل ایمان کا تقاضا بھی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حادثے کے بعد خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ فوری طور پر زخمی کی مدد کریں کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے۔

آئی جی سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ پولیس اور سول ادارے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ مدد کرنے والے شہریوں کو عزت و تحفظ دیا جائے گا اور انہیں معاشرے کا مسیحا تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سول اداروں کے فرائض اور ذمہ داریاں عوام کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button