Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی ایم ایف کا بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے پر اظہارِ تشویش

Pakistan IMF Concern Providing Electricity Bitcoin Mining and AI

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ مطابق آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اےآئی کو بجلی فراہم کرنےکے معاملے پر اعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو قسط جاری کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سےکیے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کوبجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے جب کہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button