Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Sindh High Court Gul Nisa Airport Attack Case

سندھ ہائیکورٹ میں ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وکیلِ صفائی شوکت حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ چھ اکتوبر کو واقعہ پیش آیا، سات ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک مقدمے میں حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو چالان جمع کرایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا 

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر تفتیش مکمل ہو چکی ہے تو چالان کیوں پیش نہیں کیا جا رہا؟ اس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حتمی چالان جلد پیش کر دیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان جمع کرایا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button