Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

متحدہ عرب امارات میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی

United Arab Emirates New Media Regulation System

متحدہ عرب امارات میں پہلی بارمیڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

اماراتی میڈیاکونسل کے مطابق میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کیلئے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے، نیا پلیٹ فارم عوامی نگرانی کے لیےجلد متعارف ہوگا۔

اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز شامل ہیں جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے مخصوص شرائط وضع کی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ نئے میڈیا ریگولیشن سسٹم میں لائسنس منسوخی اور دیگر سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان

دوسری جانب گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی مفت سہولت فراہمی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت پورے امارات میں چیٹ جی پی ٹی پلس ورژن بلکل فری ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات پورے ملک کو فری سروس فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button