Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں مون سون کی پیشگوئی 2025 – شدید بارشیں، سیلاب الرٹ، گلیشیئر پگھلنے کا امکان

پاکستان میں مون سون کی پیشگوئی 2025 – شدید بارشیں، سیلاب الرٹ، گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ
پاکستان میں مون سون کی پیشگوئی 2025 – شدید بارشیں، سیلاب الرٹ، گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ

 محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات، مہر صاحبزاد کے مطابق پاکستان میں مون سون سیزن کا آغاز جولائی میں ہوتا ہے اور یہ سیزن تین ماہ  جولائی، اگست اور ستمبر  تک جاری رہتا ہے۔ تاہم، سیلابی سیزن 15 جون سے 15 اکتوبر تک رہتا ہے، جس دوران شدید بارشوں اور برفباری کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھی اوسط سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ یہ دونوں علاقے پاکستان کے کیچمنٹ ایریاز میں شامل ہیں، جہاں زیادہ بارشوں کی صورت میں نچلے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا کے شمالی علاقے اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیکن ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں اضافہ کر سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخائر مکمل ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں تغیانی آسکتی ہے، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی پنجاب کے کچھ علاقے ممکنہ طور پر شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران غیر ضروری سفر، خصوصاً شمالی علاقوں کی طرف، سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button