Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سٹی کورٹ میں ناقص حفاظتی انتظامات سیکیورٹی رسک ہیں،پولیس رپورٹ

city court
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں سٹی کورٹ میں ناقص حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی مسائل کے حوالے سے پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔ عدالت نے نامکمل رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 13 جون تک مکمل اور جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹی کورٹ اور اس کے اطراف میں 400 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں، جبکہ واک تھرو گیٹس بھی ناقص حالت میں ہیں جو سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتوں کے اندر اور باہر تجاوزات کی بھرمار ہے اور بھکاریوں کی تعداد بھی قابو سے باہر ہے۔

وکیل سندھ حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کے ایم سی، رینجرز اور پولیس مل کر تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم عدالت نے کہا کہ پہلے تمام رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی کوئی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے نامکمل رپورٹ جمع کرائے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارا اپنا ادارہ ہی فعال نہیں ہے، جو مایوس کن اور شرمندگی کا باعث ہے۔

جسٹس آغا فیصل نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ تمام رپورٹس کا بغور جائزہ لیں تاکہ عدالت کو صورتحال کی مکمل اور درست تصویر فراہم کی جا سکے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اس اہم معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکورٹی، سہولیات، تجاوزات اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی رپورٹس طلب کر لیں ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement