Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج مختلف علاقوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، فلاحی ادارہ

Four Death Bodies Unidentified Persons Found in Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔ یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک لوٹ گیا، دو ڈرائیورز بھی اغوا

سائیٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، دوسری گارڈن لکھپتی ہال کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم کی ملی، تیسری نادرن بائی پاس مویشی منڈی گیٹ نمبر 2 کے قریب سے 55 سالہ شبیر ولد گلو کی لاش ملی جبکہ پورٹ قاسم اسماعیل فوڈ سٹریٹ کے قریب سے 42 سالہ سہیل کی ملی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button