Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک لوٹ گیا، دو ڈرائیورز بھی اغوا

Truck Loaded Solar Panels Robbed Two drivers Kidnapped

کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک مبینہ طور پر لوٹ لیا گیا اور سولر پلیٹ سے بھرے ٹرک کے دو ڈرائیورز کو بھی مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ ٹرک مالک محمد ابرار کا کہنا ہے کہ ٹرک سے لوٹی گئی سلور پلیٹس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد، سولر پلیٹ لیجانے والا خالی ٹرک شکار پور کے علاقے فوج داری تھانے کی حدود سے لاوارث حالات میں ملا ہے۔

ٹرک مالک نے بتایا ہے کہ فوجداری تھانے کے باہر موجود ہیں مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی، انہوں نے بتایا کہ سولر پلیٹس سے بھرا ٹرک 23 مئی کو کراچی سے نکلا تھا، ٹرک میں 610 والٹ والی 720 سولر پلیٹس موجود تھیں۔

متاثرہ ٹرک مالک نے شکوہ کیا کہ تین دن سے تھانے کے چکر لگا رہے ہیں مگر ایس ایچ او نے مقدمے سے انکار کر دیا ہے، میری آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحب سے گزارش ہے میرا مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید پڑھیں:کراچی سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک لوٹ گیا، پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی، ٹرک مالک

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button