Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آزاد خان عرف یاور کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے فیکٹریوں میں بھتے کی پرچی کے ساتھ گولیاں رکھ کر بھیجی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا، ملزم کے دو سہولتکار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا ،واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس مقابلے میں 4 اغوا کار گرفتار، مغوی بازیاب

ایس ایس پی فیضان علی کا کہنا تھا کہ ملزم واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج ،تفتیش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement