Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ کے الیکٹرک ہے، واٹر کارپوریشن

Water Crisis in Karachi

کراچی میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی مکمل طور پر بند رہی، جس کے باعث شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پانی کا بحران سنگین،مختلف علاقوں میں 25 دن سے فراہمی متاثر

اسی طرح 28 مئی کو بھی رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جو صبح 7:50 تک جاری رہا، اور کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی۔ اس دن بھی 45 ملین گیلن پانی کی ترسیل ممکن نہ ہو سکی۔

ترجمان کے مطابق بجلی کے ان بریک ڈاؤنز کے باعث پانی کی ترسیل کے نظام کو سخت دھچکا پہنچا۔ سخی حسن پمپنگ اسٹیشن اور متعلقہ ہائیڈرنٹس پر پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جبکہ این ای کے پمپنگ اسٹیشن پر سطح کم ہونے کی شکایت موصول ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں شہر میں پانی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے اور واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی پانی کی ترسیل کے لیے ناگزیر ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button