ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نجی ٹی دی چینل کو انٹرویو میں محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی روشناس کروایا۔
مزید پڑھیں:یوم تکبیر پر کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں
انہوں نے کہا کہ آج ہماری آزادی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بدولت ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کرنے والے اور ان سے آشنا دیگر سینئر انجینئرز نے انہیں وقت کا ولی قرار دیا تھا۔ ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ والد کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی سے نہیں بلکہ انسانیت اور اپنےملک سے پیار تھا۔