کراچی میں جمشید کوارٹر میں نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول طالبہ کے والد کو گرفتار کیا گیا ہے جو مقدمے میں نامزد ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل حفیظ تاحال گرفتار نہ ہوسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل حفیظ فرانزک میں تعینات اور ان دنوں زیر تربیت ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز بھی کردیاگیا ہے اور اہلکار کی گرفتاری کی کوششیں بھی کی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں نجی اسکول کی خاتون ٹیچر پر والدین کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ایک نجی اسکول کی خاتون ٹیچر پر مبینہ طور پر طالبہ کے والدین اور رشتے داروں کی جانب سے تشدد اور دھمکیاں دینے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا۔