Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار

FIA State Bank Circle Karachi Arrested 2 Suspects

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے سولجر بازار کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمد کرلیا۔

ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، چھاپے کے دوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے 1500 یورو، 1 لاکھ روپے اور 10 تولے سونا کا سکہ اور 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی:ضلع شرقی میں 43 تصدیق اور 8 غیر مصدقہ کچی آبادیاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button