Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 10 بکرے چوری ہونے پر خاتون پولیس کیخلاف عدالت پہنچ گئی

Karachi Woman Filed Petition City Court Against Police

کراچی کے علاقے مومن آباد میں 10 سے زائد بکرے و دیگر گھریلو سامان چوری ہونے خاتون نے پولیس کیخلاف سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مومن آباد کی رہائشی خاتون نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او انور معراج و دیگر پولیس اہلکار وارنٹ کے بغیر گھر میں داخل ہوئے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اہل خانہ کو ڈرا دھمکا کر سونا، نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا، ایس ایچ او قربانی کیلیے گھر میں موجود 10 بکرے بھی لے گیا۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ صفائی مہم: میئر کراچی کی سندھ سالڈ ویسٹ کو بروقت اقدامات کی ہدایت

عدالت نے پولیس کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ پولیس کا رویہ افسوسناک ہے، پولیس کا رویہ قانون سے انحراف اور شہریوں کی عزت پامال کرتا ہے۔

عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بکرے کہاں گئے؟ سٹی کورٹ نے کہا کہ پولیس قانونی طور پر گھر میں داخل ہوئی یا نہیں اور کتنا نقصان ہوا؟ ڈی آئی جی وضاحت دیں۔

سٹی کورٹ نے کہا کہ ایس ایس پی رینک کے افسر سے انکوائری کروائی جائے، عیدالضحیٰ سے قبل انکوائری مکمل کر کے 6 جون کو رپورٹ جمع کروائی جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button