Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی روک تھام کا بل مسترد کر دیا

Council of Islamic Ideology Rejected Marriage Bill

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 18 سال سے کم عمر شادی کی روک تھام کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین مسائل پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ شریعت کے برعکس قرار دے دیا

آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

اس کے علاوہ خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ۔ بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025ء برائے اسلام آباد، خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا Child marriage restraint Act اور مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025ء کا جائزہ لیا جانا بھی آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button