53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، اداکارہ نادیہ حسین اور ملزم فیصل، امتیاز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نجی کمپنی کے وکلاء نے عدالت کع بتایا کہ ملزم فیصل اور امتیاز چیکس پر دستخط کرتےتھے، دونوں کے دستخط سے جاری چیک عاطف خان کے اکاونٹ میں جمع ہوتے تھے، تینوں ملزمان نے نجی کمپنی کو کھو کھلا کردیا تھا۔
وکلا نے موقف اپنایا کہ عاطف خان کمپنی کا چیف ایگزیکٹو جبکہ فیصل اور امتیاز چیف فنانس افسر تھے، فیصل کی تنخواہ ڈھائی لاکھ اور امتیاز کی تنخواہ تین لاکھ روپے تھی، دونوں ملزمان کی ملی بھگت سے عاطف خان نے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں لگائے۔
مزید پڑھیں:اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی، ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو طلب کرلیا
وکلاء نے عدالت کو بتایا تینوں ملزمان نے نجی کمپنی کو 400 ملین کا نقصان پہنچایا ہے، ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے،
اداکارہ نادیہ حسین کے وکیل نے کہا نادیہ حسین کو بینیفشری بتایا جا رہا ہے پورے کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایا جارہا، نادیہ حسین کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہے۔ بعدازیں عدالت نے فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔