Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
June 7, 2025 - 09:48:46 PM

کراچی انٹرمیڈیٹ کے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی

Youm-e-Takbeer

حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی زرینہ راشد نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے، اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 25 سال مکمل، یوم تکبیر پر وزیراعظم کا خصوصی پیغام

بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا، انگلش نارمل پرچہ اوّل اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے تھے، اب 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیے جائیں گے۔

ترجمان نے مزید واضح کیا ہے کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تمام امیدوار اپنے پرانے داخلہ کارڈ کے ساتھ متعلقہ مراکز پر ہی حاضر ہوں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button