Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی ٹی پروگرام میں رجسٹریشن ، طریقہ کار کیا ہے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل آئی ٹی اسکل سیٹ ایکسپینشن پروگرام (این آئی ٹی ایس ای پی) میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  نئے بیج میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی ہے ۔

ایک سالہ جاب اوینٹڈ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید دنیا کی ضرورتوں کے مطابق تربیت کی فراہمی اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ غیر ملکی کرنسی میں کماکر پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

نیشنل آئی ٹی سکل سیٹ ایکسپینشن پروگرام  کے طلباء کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم بھی دستیاب ہے۔ وہ طلباء جنہوںنے کم از کم ایک مکمل کورس کا دورانیہ کم از کم 85% کورس اسیسمنٹ کے ساتھ مکمل کیا ہے وہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کورس میں رجسٹریشن کے لئے ادارے کی ویب سائیٹ

https://www.nitsep.pk/

پر جائیں اور ‘آن لائن اپلائی کریں’ پر کلک کریں

درخواست فارم کو مکمل کریں اور اپنا CNIC،

ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ فراہم کرکے سائن اپ کریں۔

اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل چیک کریں۔

ڈگری دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

مکمل رجسٹریشن کریں اور 1 سال کے خصوصی پروگراموں تک رسائی حاصل کریں۔

پروگرام کے تحت پانچ مختلف کورسز کرائے جارہے ہین جن میں

ویب ڈویلپمنٹ،

سائبرسیکیوریٹی،

ڈیجیٹل مارکیٹنگ،

ای کامرس،

گرافکس اور ویڈیو ایڈیٹنگ

شامل ہے ۔ ہر پروگرام کو 1 سال کی مدت کے لیے بیسک سے ایڈوانس تک ڈیزائن کیا گیا ہے ،

موجودہ بیچ میں 25,000 سیٹیں دستیاب ہیں۔ اس پروگرام میں پاکستان کے علاوہ سمندر پار پاکستانی بھی رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement