Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حاجیوں کے لئے اردو سمیت دیگر زبانوں میں ہدایت نامہ جاری

سعودی عرب کی وزارت صحت نے دوران حج عازمین کی صحت اور تندرستی کوقائم رکھنے کے لئے آگاہی کٹ کا اجراء  کیا ہے۔

آگاہی کٹ یا ہدایت نامہ اردو سمیت آٹھ زبانوں میں جاری کیا گیا ہے ۔جس میں دھوپ اور گرمی سے بچنے ، پانی کے استعمال ، چھتری کی اہیمت اور ضرورت، دل اور شوگر کے مریضوں کے لئے خصوصی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ اپنے سامان کے استعمال اور روزانہ کے معمولات سے متعلق اہم معلومات ،کھانے کی اشیاء کے انتخاب اور اسکے استعمال میں احتیاط، انفیکشن کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات، حج کے لئےجسمانی مشقت کی تیار ی اور مناسک حج کی ادائیگی کےدوران کی جانے والی احتیاط اور ہدایت شامل ہیں ۔

 ہدایت نامے میں مطلوبہ ویکسینیشن ، دائمی بیماریوں کا انتظام، اور حج کے دوران مفت صحت کی خدمات تک رسائی کی مختصر ویڈیوز اور پرنٹ ایبل پوسٹرز بھی شامل ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے ہدایت نامہ  جاری کرنے کا مقصد دوران حج عازمین کی صحت کو قائم رکھنے اور بے احتیاطی سے  ہونے والی اموات  پر قابو پانا ہے ۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال حج کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد کل 1,301 تھی۔ جن میں کم از کم 35پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت  کے مطابق اموات حاجیوں کے “بغیر احتیاط اور آرام دھوپ میں طویل فاصلے تک چلنے” کی وجہ سے ہوئیں۔

عازمین حج کے آرام  کے لئے سعودی  حکومت نے اضافی سہولیات متعارف  کروائی ہیں جن میں ایئر کنڈیشنڈ خیمے، خاندان کے لیے مناسب رہائش، سامان کے بہتر نظام اور اعلیٰ معیار کی نقل و حمل کے زرائع شامل ہیں ۔ حجاج کرام کی صحت اور تحفظ کے لیے 400 کے قریب میڈیکل اور پیرا میڈیکل آفیسرز کو صحت کو مخصوص ڈسپنسریوں  میں تعینات کیا جائے گا۔ ان میں مکہ مکرمہ میں ایک بہترین ہسپتال اور نو ڈسپنسریاں، مدینہ منورہ میں ایک ہسپتال اور دو ڈسپنسریاں شامل ہیں۔رواں برس معاہدے کے تحت 1لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی عازمین حج کریں گے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button