Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی واٹر کارپوریشن کا ڈیجیٹل بلنگ سسٹم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن نے جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم متعارف کرادیا اس نئے نظام کے زریعے غیر رجسٹرڈ صارف مستفید ہو سکیں گے۔

 

ڈائریکٹر بلنگ واٹر کارپوریشن، محسن ذوالفقار قائم خانی کے مطابق، وہ تمام صارفین جو کسی بھی وجہ سے تاحال واٹر کارپوریشن کے نظام میں شامل نہیں ہو سکے تھے ۔ اب صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور ملکیت کے دستاویزات جمع کروا کے بآسانی بلنگ سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 اس سلسلے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک مربوط نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کا اندراج جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم میں تیزی سے ممکن بنایا جائے گا ۔

حکام کے مطابق ہائی رائز بلڈنگز کے وہ یونٹس جن میں 75 فیصد سے زیادہ فلیٹس میں رہائش ہو چکی ہے ان کے لیے انفرادی بلنگ کی سہولت بھی شروع کردی گئی ہے ۔ تاکہ ہر رہائشی کو براہ راست اور منصفانہ انداز میں سروسز فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ واٹر کارپوریشن نے رہائشی ، تجارتی اور ادارہ جاتی پراپرٹیز کی علیحدہ درجہ بندی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ہر صارف کو اس کی نوعیت اور ضروریات کے مطابق سہولت فراہم کرنا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ  شارع فیصل کارساز پر واقع ادارے کے مرکزی دفترسے  رجوع کریں اور جلد اپنا کنکشن رجسٹرڈ کروائیں ۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اس جدید نظام کا مقصد بلنگ کے عمل کو شفاف ، منصفانہ اور پائیدار بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اوربروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement