Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Pakistan Ashab Irfan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو شکست دی۔ ملایشین پلیئر کے خلاف اشعب عرفان نے بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی پلیئرز کی جیت کا اسکور 11-8، 12-10 اور 11-9 رہا۔

ایڈیلیڈ میں ہونے والی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے اشعب عرفان اور حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے تھے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے جوشم چواہا کو 3 – 2 سے شکست دی تھی، انہوں نے 2 -1 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement