Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام برہم، سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد

k electric

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی سماعت کے دوران کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی، اس موقع پر کراچی کے شہری گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی، نیپرا سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی راستہ نکالیں۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ پر دیے گئے جواب پر ممبر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں؛کے الیکٹرک کی بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ اتنے سنجیدہ جواب پر کے الیکٹرک کا جواب انتہائِی بچگانہ ہے، کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پر جواب مکمل مسترد کرتے ہیں، اگر اس معاملے پر نہ بولیں تو لگے گا کہ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق زمینی حقائق بہت مختلف ہوچکے ہیں، جو یہاں بتایاجاتا ہے، زمینی حالات اس سے یکسر مختلف ہیں، کے الیکٹرک کے بجلی کی تقسیم کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو افسر کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ پیسے ریکور کرنے اور لاسز کم کرنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہیں آ رہا، ایسے علاقے ہیں جہاں ہمارے لوگوں کو مارا جاتاہے، میں تو رات دو، دو بجے تک اپنے لوگوں کو بچا رہا ہوتا ہوں، نیپرا لوگوں سے اپیل کرے کہ کنڈے نہ لگائے اور بل ادا کرے۔

نیپرا حکام نے سی ای او کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button