Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے الیکٹرک کی بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت

k electric

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ 2025 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ مارچ میں فیول کی لاگت میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست پر فیصلہ تفصیلی جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا،درخواست منظور ہونے سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا

یاد رہے کہ نیپرا ہر ماہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت کرتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو فیول قیمتوں میں کمی یا اضافے کا ریلیف یا بوجھ منتقل کرنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سائٹ اور ہارون آباد گرڈز پر حملہ،کے الیکٹرک نے شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

دوران سماعت سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری اور لائن لاسز ہیں وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

کے۔الیکٹرک کے عملے کو بجلی چوری کی روک تھام کے دوران شدید ردے عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کے۔الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز پر حملے ہوئے ہیں۔الیکٹرک عملے کو تشدّد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے آئی بی سیز پر حملے کئے اور عملے کو یرغمال بھی بنایا۔ دفاتر کے عملے کو نشانہ بنایا گیا، خواتین عملے کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button