Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹر کارپوریشن میں ڈیجیٹل بلنگ سسٹم کا نفاذ، اندراج کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف

water corporation

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کی ترقی شفافیت اور بلنگ نظام کی مزید بہتری کے لیے ایک مؤثر اور انقلابی حکمت عملی کا آغاز کردیا

اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کے احکامات کے نتیجے میں جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے جس سے غیر رجسٹرڈ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

ڈائریکٹر بلنگ واٹر کارپوریشن، محسن ذوالفقار قائم خانی کے مطابق، وہ تمام صارفین جو کسی بھی وجہ سے تاحال واٹر کارپوریشن کے نظام میں شامل نہیں ہو سکے تھے اب صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور ملکیت کے دستاویزات جمع کرا کر بآسانی بلنگ سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک مربوط نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کا اندراج جدید ڈیجیٹل بلنگ سسٹم میں تیزی سے ممکن بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ واٹر کارپوریشن نے کراچی کے اسپتالوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی منصوبہ ترتیب دے دیا

انہوں نے بتایا کہ ہائی رائز بلڈنگز کے وہ یونٹس جن میں 75 فیصد سے زیادہ رہائش پذیر ہو چکے ہیں ان کے لیے انفرادی بلنگ کی سہولت بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ ہر رہائشی کو براہ راست اور منصفانہ انداز میں سروسز فراہم کی جا سکیں۔

رہائشی، تجارتی اور ادارہ جاتی پراپرٹیز کی درجہ بندی

اس کے علاوہ واٹر کارپوریشن نے رہائشی تجارتی اور ادارہ جاتی پراپرٹیز کی علیحدہ درجہ بندی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ہر صارف کو اس کی نوعیت اور ضروریات کے مطابق سہولت فراہم کرنا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی  گئی ہے کہ وہ واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز میں واقع بلاک اے 9 میل شارع فیصل پر رجوع کریں اور جلد اپنا کنکشن رجسٹرڈ کروائیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ تمام اقدامات شہر کے وسیع تر مفاد میں کیے جا رہے ہیں جبکہ اس جدید نظام کا مقصد بلنگ کے عمل کو شفاف منصفانہ اور پائیدار بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button