Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق

Pakistan IMF

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کےبجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدسےمتعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پرانی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سےچالیس فیصد زیادہ رکھی جائے گی، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹرمیں مسابقت بڑھانے کے لیے تجارتی رکاوٹیں ختم کی جائیں، خاص طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کو آسان بنایا جائے، تاکہ قیمتوں میں کمی ممکن ہو۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط منظور کرلی

دوسری جانب شرح سود میں کمی اورمعاشی حالات بہتر ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے رواں مالی سال کے دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں چالیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے اپریل تک ایک لاکھ گیارہ ہزارچارسوچونسٹھ گاڑیاں فروخت ہوئیں

جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں انہتر ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔اپریل میں دس ہزار پانچ سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ اپریل دوہزار چوبیس کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button