Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

تینوں افواج نے مل کر بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم

Prime minister

مظفرآباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد میں معرکۂ حق کے شہداء کے ورثاء میں امدادی رقوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے مل کر بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ ایک خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی، جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہو سکتے تھے۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاہم بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے۔

مزید پڑھیں؛بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا، وہ کبھی نہیں بھولیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت کی یہ الزام تراشی جھوٹ پر مبنی اور ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ جب بھارت نے حملہ کیا، تو افواجِ پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں بھارت کے 6 جنگی طیارے گرائے گئے اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر دشمن کو نشانہ بنایا۔ وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ جوابی حملے کے بعد آرمی چیف نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ بھارت اب سیز فائر پر آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مودی سرکار پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گی، کیونکہ ہماری تینوں افواج ہمہ وقت تیار ہیں اور اس معرکہ میں انہوں نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button