Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

Israeli Embassy Employees killed Washington DC
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ کرسٹی نوم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب پیش آیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیکرٹری ہوم لینڈ کے مطابق واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے اسٹاف کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے جب کہ فائرنگ کے وقت اسرائیلی سفیر اس مقام پر موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور

اس کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کے شبے میں ایک 30 سال شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر اور وزیر خارجہ کی سے اظہار ہمدردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن فائرنگ واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی سفیر سے گفتگو کی اور واقعے کو یہود دشمنی قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا فائرنگ کے ذمہ داروں کا پیچھا کرے گا۔ مارکو روبیو نے فائرنگ کے واقعے کو بزدلانہ فعل قرار دیا۔ انہوں کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا پتالگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement