Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خضدار: اسکول بس پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

School Bus Attacked Khuzdar Area of ​​Balochistan

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور کے پی میں پراکسیز سے دہشت گردی کرا رہا ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ خودکش نوعیت کا تھا، جس میں حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے،آرمی چیف

دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دہشت گرد کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ انہوں نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان درندہ صفت عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد رہے کیونکہ دشمن کی یہی کوشش ہے کہ ہمارے اندر تفرقہ پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایسے عناصر کے خلاف مکمل طاقت سے کارروائی کرے گی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button