Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم،رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 مئی  کے بجائے  یکم جون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ۔ اسکیم میں ملک کی کسی بھی تسلیم شدہ سرکاری اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی بشمول آزاد جمو وکشمیرکے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔

درخواست گزار کا کم از کم 2.80 سی جی پی اے   یا 60% نمبر کا حصول لازمی ہے ۔ جبکہ پہلے سال کے طلباء کو اپنے HSSC کی مارک شیٹ جمع کرنا ہوگی ۔ ایم ایس/پی ایچ ڈی طلباء کو اپنے پہلے سمسٹر میں اپنی پچھلی ڈگری کے نتائج جمع کرانے ہونگے ۔

اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیاجائے گا ۔ فاصلاتی تعلیم کے کوٹہ میں 2.5 فیصد ورچوئل یونیورسٹی اور 2.5% علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو دی جائے گی۔

پروگرام کا مقصد باصلاحیت اورمستحق طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرکے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے مقابلے لئے مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

خواہشمند افراد پرائم منسٹرز ڈیجیٹل یوتھ ہب (DYH) ایپ

یا پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام (PMYP) کی آفیشل ویب سائٹ

 www.pmyp.gov.pk

 پر جاکر خود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں

ویب سائیٹ پر لاگن ہوں اور لیپ ٹاپ اسکیم والے لنک کو کلک کریں

یہاں آپ کو کچھ ضروری ہدایات کے ساتھ ساتھ اسکیم کے لئے

منتخب شدہ سرکاری یونیورسٹیز کی فہرست کا لنک ملے بھی گا

اس پر کلک کر کے اپنی یونیورسٹی کا نام چیک کرلیں

اوپر موجود “ایم آئی ایلیجیبل” کے آپشن کو کلک کر کے آپ

اسکیم میں اپنی رجسٹریشن کی اہلیت کو بھی چیک کر لیں

شرائط کے مطابق پرائیوٹ کالج، یونیورسٹیز اور ایفیلیٹ یونیورسٹیز کے طلبا اس اسکیم میں اپلائی کرنے کے اہل نہیں ہیں

جو اسٹوڈینٹ کسی اورسرکاری اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کر چکے ہیں وہ بھی اپلائی نہیں کر سکتے

اہلیت کی جانچ کے بعد اپلائی ناو کے آپشن کو پریس کریں

رجسٹریشن کا پیج کھل جائے گا

شناختی کارڈ نمبر لکھ کر سبمٹ پر کلک کر دیں

اسکےبعد آپ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا

اگلے پیج پر پرسنل ، اکیڈمک اور کانٹیکٹ انفارمیشن پر

مبنی معلومات درج کریں ۔ موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس

درج کرنے پر آپ کو موبائل اور ای میل دونوں پر علیحدہ علیحدہ

ایک ویریفکیشن کوڈ آئے گا اسے دو مختلف جگہوں پر درج کریں

اور سبمنٹ کا آپشن پریس کر کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button