Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں باپ کو قتل، بیٹی کو زخمی کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Nazimabad School Karachi Police Arrested Suspects
کراچی میں ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ پائلٹ اسکول کے قریب فائرنگ سے باپ کے جاں بحق اوربیٹی کے شدید زخمی ہونے کے واقعے میں  ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کو پانچ روز میں گرفتار کر لیا گیا،  باپ بیٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان اس کی سابقہ بیوی سگے بھائی ہیں، جہنوں نے رقم کے تنازے پر راشد کو قتل کیا۔
پولس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات خاندانی دشمنی اور لین دین کا شاخسانہ ہے، قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی مقتول کی 10 سالہ بیٹی تا حال زیر علاج ہے۔
واضح رہے کہ 14 مئی کو ناظم آباد گول مارکیٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے گیٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ ریسکیو کے مطابق بچی کی عمر 10 سال تھی جو اسکول یونیفارم میں ملبوس تھی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق باپ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا، اسکول کے گیٹ پر ہی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، بچی کا نیا ایڈمیشن ہوا تھا، اس لیے زیادہ معلومات نہیں۔ جاں بحق شخص راشد اسٹیٹ ایجنسی چلاتا تھا، ادھیڑ عمر قاتل اسکول کے باہر کھڑا انتظار کر رہا تھا، راشد جیسے ہی اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر پہلی گولی بچی اور دوسری باپ کے سر پر ماری تھی۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button