Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کیلیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کردیا

Saudi Arabia launched new Project

سعودی عرب میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے حجاج کے لیے مثالی رہائشی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر احمد سندی نے بتایا کہ مشاعر رہائشی پروجیکٹ انتہائی منفرد اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں عازمین کی سہولت کے لئے تمام سامان مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے انہیں ہر طرح سے آرام و راحت فراہم کی جائے تاکہ ان یہ سفر یادگار بن جائے۔ ہر برس لاکھوں عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے آتے ہیں۔ ڈاکٹر سندی کا کہنا تھا کہ 200 ملین ریال کا یہ منصوبہ وزارت حج و عمرہ اور کدانہ ترقیاتی کمپنی کے بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں67 ہزارعازمین کا حج کی ادائیگی سے محروم رہنے کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق اثرا المشاعر‘ رہائشی منصوبہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے جس میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button