Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کردی

BCCI

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کے حوالے سے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔

انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تمام ایونٹس سے وقتی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیواجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل سے دستبرداری کے بارے میں صبح سے خبریں سن رہا ہوں، کونسل کو خط لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپس دونوں اے سی سی کے ایونٹس ہیں۔ اس وقت ہماری توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کا ایشیا کپ سے دستبردارہونے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے خبر دی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے اس فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ بھارت نہ صرف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبردار ہورہا ہے بلکہ ستمبر میں مجوزہ مینز ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا تھا کہ یہ فیصلہ پاکستان کو کرکٹ حلقوں میں تنہا کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت اے سی سی کی صدارت پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button