Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی جارحیت بے نقاب، معرکۂ حق دستاویزی فلم جاری

Documentary Film Battle of Truth and Operation Banyan Marsus
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص پر مبنی بھارت کی مکاریوں اور فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرنے والی دستاویزی فلم جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزی فلم معرکۂ حق نے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے اور فالس فلیگ آپریشنز کا ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ 27 منٹ کی یہ فلم ناصرف بھارت کے پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے لائی ہے بلکہ اس نے پاکستان کی تاریخی عسکری جوابی کارروائی آپریشن بنیانِ مرصوص کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

فلم میں پیش کیے گئے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح بھارت نے بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے ایک جعلی بیانیہ گھڑا، جسے پاکستان نے بےنقاب کیا بلکہ خود بھارت کے اندر سے بھی اس پر سوالات اٹھے۔

 

دستاویزی فلم کا سب سے دل گرفتہ اور قابلِ فخر پہلو 10 مئی کو کی جانے والی پاکستان کی عسکری کارروائی ہے، جس نے دشمن کو کرارا جواب دیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو بھی واضح طور پر تبدیل کیا۔ یہ آپریشن محض ایک فوجی ردعمل نہیں بلکہ واضح پیغام تھا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:آپریشن بنیان مَّرْصُوْص، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ترکیہ نیوز کو انٹرویو

معرکۂ حق میں پاکستان کی عسکری قیادت، سول حکومت اور عوامی جذبے کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ فلم میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک متحد قوم نے دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مقابلہ کیا اور حق کے محاذ پر ایک تاریخی مثال قائم کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement