پاک بھارت کشیدگی کے پش نظر بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردارہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔
مزید پڑھیں:ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی
بی سی سی آئی کے اہلکار کے مطابق ابھی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے، اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے ، ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا، بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی تیاری کے حوالے سے اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال ہونے والا ایشیا کپ بھارت میں شیڈول ہے، بھارت ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن ہے۔