Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

West Asia Baseball Cup Pakistan Won
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 10-6 سے ہرادیا، جس کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے بہترین کھیل پیش کیا، پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں بنگلادیش کی گروپ میچز میں مسلسل 2 شکستوں کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے ساموآ کو 52 رنز سے شکست دے دی

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جبکہ اب فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم چیمپئن شپ کے پچھلے دو ایڈیشنز میں دی گئی انعامی رقم سے دگنی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل چیمپئنز کو 3.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا، جو 2021 اور 2023 کے ایڈیشنز میں دیے گئے 1.6 ملین ڈالر سے دگنی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement