Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈمپرز کی ٹکر سے دو شہری جاںبحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

 کراچی کے سڑکوں پر دوڑتے تیز رفتار ڈمپرشہریوں کی موت کا سبب بننے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں کے دوران 3 حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ایک حادثہ سمن آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں 12 سالہ لڑکا موقع پر ہی جانبحق ہوگیا اور دو زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

سپر ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جان سے گیا۔ بورڈ آفس کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement