Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
June 4, 2025 - 01:07:40 PM

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Cristiano Ronaldo

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے کیا۔

فوربز میگزین کی فہرست میں امریکی باسکٹ بالر اسٹیفن کری 156 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے، باکسر ٹائیسن فیوری نے 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، ڈاک پریسکاٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button