Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ متعارف کروا دیا گیا

Sukuk Bonds

چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویلیو بیسڈ فنانسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے یہ قابلِ فخر لمحات ہیں۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ گرین سکوک مکمل شریعہ کمپلائنس کے تحت جاری کیا گیا ہے، گرین فنانس فریم ورک ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین سکوک لانچ کا مقصد ماحولیاتی فلاح اور معیشت کی بہتری ہے۔ ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ سے فنانسنگ کے نئے در کھلیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے۔

اس موقع پر مشیر خزانہ خرم شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول اور آبادی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں، ماحول کےلیے آج گرین سکوک متعارف کروارہے ہیں جبکہ پانڈا بانڈ جلد جاری کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts