Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا گیا

SBCA withdrawn Notification Allowing Commercial Activities

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ 13 مارچ 2025 کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، جس پر عدالت نے جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9 ٹاؤن چیئرمین نے درخواست دائر کی تھیں، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایس بی سی اے نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کی ہے جس کے ذریعے رفاعی پلاٹ کی تعریف تبدیل کی گئی ہے لیکن رفاعی پلاٹ اصل مقاصد کے علاوہ استعمال نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:میئر کراچی نے عمر شریف پارک کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق عدالت میں جواب جمع کروا دیا

درخواستوں میں موقف تھا کہ صحت کی فراہمی کو رفاعی پلاٹ کے استعمال کی تعریف سے نکال دیا گیا ہے۔ رہائشی پلاٹ کو تعلیمی یا صحت کی فراہمی ، تفریحی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ترمیم کے ذریعے زمین کی منتقلی کے خلاف عوامی اعتراض کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی بلڈنگ اور ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں کی گئی حالیہ ترامیم کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کے تحت کی گئی ترامیم کے دوبارہ جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترامیم کو فوری طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے یہ اقدام سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کی شق 21 اے اور دیگر متعلقہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، محمد اسحاق کھوڑو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button