Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مہنگا پانی بیچنے والے ہائیڈرنٹ اور ٹینکر آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Karachi Water and Sewerage Corporation

کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مہنگا پانی بیچنے والے ہائیڈرنٹ اور ٹینکر آپریٹر کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مہنگے واٹر ٹینکر کی فراہمی کی اطلاعات پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان میں ملوث ٹینکرز کے رجسٹریشن نمبر اور ڈرائیور کی تفصیلات فراہم کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو قیمتی مقرر کی گئی ہیں اس سے زیادہ قیمتوں پر واٹر ٹینکر فروخت کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں کمیٹی اس بات کی جانچ پڑتال کرے گی کہ اس میں کون سے واٹر ٹینکر اپریٹر اور ہائیڈرنٹ کے ارکان ملوث ہیں، کمیٹی اس

بات کی بھی نشاندہی کرے گی کہ کون سے واٹر ٹینکرز کر رہے ہیں اور کون سے ڈرائیور ہیں ان کا تمام ڈیٹا بھی کمیٹی فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ہائیڈرنٹ کے جو ارکان اس میں ملوث ہیں اس کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:میئر کراچی نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق واٹر ٹینکرز اور ہائیڈرنٹ کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے ہیں اس سلسلے میں بھی کارروائی کی جائے گی، جس میں ان کی رجسٹریشن بھی منسوق اور ایگریمنٹ معطل کیے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انچارج ہائیڈرنٹ مونیٹرنگ سیل عوامی شخصیات اور میڈیا سے حاصل معلومات فراہم کریں گے، کمیٹی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ، ثبوت، شوائد اور سفارشات دس دن میں پیش کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button