Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ

Hotline Contact Between the DGMOs Pakistan India Ceasefire

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بدھ کی دوپہر ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔

یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان، سفیر شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی اہم دارالحکومت دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور جلد از جلد اعتماد سازی کے اقدامات  (CBMs) کریں تاکہ باضابطہ اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کئی تجاویز زیر غور ہیں۔ پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے اجیت ڈوول پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز ۔(NSAs) کی سطح پر ملاقات متوقع ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے۔ یہ دونوں شخصیات ایک ایسی حکمت عملی طے کر سکتے ہیں جو سیاسی سطح پر کمپوزٹ ڈائیلاگ” (مربوط مذاکرات) کی بحالی کا ذریعہ بنے، جیسا کہ ماضی میں کئی سال”وں تک اسلام آباد اور نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ سطح پر ہوتا رہا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button