Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکی ٹریول بلاگر دورانِ جنگ پاکستانی عوام کو دیکھ کر حیران

US Vlogger Drew Binsky

پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔

وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ “وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے”۔ ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔

یوٹیوبر کے مطابق “وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے وہ سفر نہ کرسکا”۔

بِنسکی نے کہا، “میں ابھی پاکستان میں پھنس چکا ہوں کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔ لیکن میں محفوظ ہوں، شکر گزار ہوں، اور شمالی علاقوں کی مزید کھوج کےلیے پُرجوش ہوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Drew Binsky (@drewbinsky)

ویڈیو میں پاکستانی شہریوں کا احتجاج بھی دکھایا گیا، جن میں لوگ پرامن طریقے سے بھارتی حملوں کی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈریو نے کہا ’’یہاں کے لوگ صورتحال سے خاص پریشان نہیں لگ رہے۔ دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو”،

واضح رہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے نو مقامات پر 24 میزائل داغے تھے، جس کے بعد پاکستان نے دفاعی ردِعمل کے طور پر مغربی سرحد پر ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں سے جواب دیا۔

ڈریو بِنسکی نے امن کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، یہ کوئی فلم نہیں، اصل زندگی ہے۔ امن بناؤ، جنگ نہیں۔ امریکی وی لاگر نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ زمینی راستے سے کابل جانے اور وہاں سے پرواز پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button