سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے چیئرمین کی جانب سے ریٹیل سروس ٹیکس ادائیگیوں پر انعامی اسکیم متعارف کروا دی گئی ہے۔
چیئرمین سندھ ریوینیو بورڈ نے ریسٹورینٹس کے ساتھ جم، بیوٹی پارلر کی رسیدوں پر بھی انعامات کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین ریوینیو بورڈ کا کہنا ہے کہ رسیدوں پر کل 105 انعامات دیے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انعامی اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی کا ریوینیو بورڈ دفتر میں انعقاد کیا جائے گا، قرعہ اندازی میں موٹر سائیکلز، موبائل، ریفریجریٹر، ٹی وی اور نقد انعامات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر کوبغیراجازت اکاونٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیارمل گیا، ٹیکس آرڈیننس 2025 جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے اکٹھے کیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ موبائل کمپنیوں نے جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک کل 84 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے صارفین سے ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب اکٹھا کیا گیا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے۔